سوشل میڈیا پر 10,000 روپے کے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر
رہی ہے، جس میں نیٹیزین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) زیادہ مالیت کا بینک نوٹ
لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
جب کہ افواہوں نے مقامی کرنسی کی نازک حالت اور عالمی
کرنسیوں کے مقابلے اس کی برابری پر بحث چھیڑ دی، کچھ اہم نکات ایسے ہیں جو ثابت
کرتے ہیں کہ دعوے غلط ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے 10 ہزار روپے کے بینک نوٹکی تصویر پر درج گورنر کا نام یاسین انور ہے جو 19 اکتوبر 2011 سے 31 جنوری 2014
تک اسٹیٹ بینک کے 17ویں گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
دعویٰ: متعدد سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان اسٹیٹ بینک کی طرف سے 10ہزار روپے کا نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔حقیقت: ❌ دعویٰ غلط ہے۔ pic.twitter.com/JeI5FuKbMZ— Geo Fact Check (@GeoFactCheck) June 16, 2023
واضح رہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے
کسی بھی نئے نوٹ پر اسٹیٹ بینک کے موجودہ گورنر کا نام درج ہوتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ایک اہلکار نے TheNews.com.pk کے ذریعے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی افواہوں پر کان نہ
دھریں اور اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بینک نوٹ سے
متعلق کسی بھی خبر کی صداقت کو چیک کریں۔
10,000 روپے کے نوٹ کی جھوٹی خبر بھی 2018 میں
پھیلائی گئی تھی۔